مملکت سے باہر موجود مسافروں کے اقامے کی تجدید کیسے؟
سعودی محکمہ جوازات کا اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کے حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی ڈیٹا بیس سینٹر اور جوازات کے تعاون سے تارکین کے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع پرعمل جاری ہے تاہم باری آنے پر ہرایک کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی اس بارے میں کسی سرکاری ادارے یا جوازات سے رابطہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ـ
جوازات کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مملکت میں رہنے والے غیر ملکیوں اور وزٹ ویزے پر مملکت آنے والوں کے رہائشی وقانونی معاملات کے بارے میں دریافت کیے جانے والے استفسارات کے جوابات دیے جاتے ہیں تاکہ تارکین کی درست اور بہتر انداز میں رہنمائی ہو سکےـ
واضح رہے ایسے افراد جو پاکستان سمیت ان ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے مسافروں کے براہ راست آنے پرپابندی عائد ہے ان کے لیے خصوصی رعایت پرعمل کیا جارہا ہے جس کے ذریعے اقاموں اور خروج وعودہ کی مدت میں مفت توسیع کی جارہی ہے تاہم اس کے لیے جلد بازی نہ کریں اور باری کا انتظار کریں
ایک اور شخص نے کورونا ویکسین کے حوالے سے دریافت کیا ’ سعودی عرب میں ایسٹرا زنیکا ویکسین کی پہلی خوراک لی دوسری خوراک اپنے ملک میں لی، کیا براہ راست مملکت آیا جاسکتا ہے؟‘
اس حوالے سے جوازات کا کہنا تھا کہ پابندی والے ممالک سے مسافروں کے مملکت آنے کے لیے لازمی ہے کہ انہوں نے مملکت سے جانے سے قبل کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہوئی ہوں اور توکلنا پران کا سٹیٹس ’امیون ‘ ہوـ
ایسے افراد براہ راست مملکت آسکتے ہیں تاہم انہیں چاہئے کہ وہ مملکت آمد سے 70 گھنٹے قبل ’قدوم پورٹل ‘ پرخود کو رجسٹرکرائیں تاکہ امیگریشن کی کارروائی جلد مکمل کی جاسکے ـ
Comments