کیاآپ آن لائن قرآن ٹیچنگ کرنا چاہتے ہیں







 آن لائن قرآن ٹیچنگ۔۔۔
آپ آن لائن قرآن ٹیچنگ کرنا چاہتے ہیں, یا کوئی بھی سبجیکٹ آن لائن پڑھانا چاہتے ہیں تو اس تحریر کو غور سے پڑھیں ان شاء اللہ مفید ثابت ہوگی۔۔۔
آن لائن سٹوڈنٹس کیسے تلاش کریں، اپنی اکیڈمی کو کیسے پرموٹ کریں، زیادہ سے زیادہ فوائد کیسے حاصل کریں ان سب سوالوں کے جواب آپ کو اس تحریر سے ملیں گے۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
کچھ سالوں سے پاکستان اور دنیا بھر میں آن لائن ٹیچنگ کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔۔۔
خاص کر پاکستان میں آن لائن قرآن ٹیچنگ کا ٹرینڈ بہت ٹاپ پر ہے سینکڑوں چھوٹی بڑی اکیڈمیاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔۔۔
اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ آپ کو آن لائن سٹوڈنٹس ملیں سیٹ اپ پھلے پھولے تو کچھ ٹپس اور طریقہ کار آپ سے شئیر کرتا ہوں ان پر عمل کریں ان شاء اللہ العزیز ضرور بہ ضرور سٹوڈنٹس ملیں گے۔۔۔
اس بات کی 100 فیصد گارنٹی ہے کہ اگر آپ یہ کام پروفیشنل انداز میں بھرپور طریقے سے کریں تو آپ کو سوچ سے کہیں زیادہ فوائد ملیں گے ان تمام طریقہ کار اور ٹپس اینڈ ٹرکس پر بہت سے لوگ تجربات کر چکے اور کر رہے الحمدللہ سوچ سے زیادہ فائدہ حاصل ہوا۔۔۔ 
ــــــــــــــــــــ
لیکن اس سے پہلے ایک بات یاد رکھیں۔۔۔
دنیا بھر میں خصوصاً یورپ, امریکہ, اسٹریلیاء اور دوسرے ممالک میں موجود مسلمانوں کی سب سے بڑی خواہش اور کوشش اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے روشناس کرنا اور بہترین اسلامی تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا ہوتی ہے۔۔۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں اسلامک سینٹرز, اسلامک اکیڈمیز اور مکتب کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے یا دور ہونے کی وجہ سے اپنے بچوں کو گھر میں رہتے ہوئے دینی تعلیم دلاتے ہیں یہ ان کی مجبوری اور اشد ضرورت ہوتی ہے۔۔۔
ہر مومن مرد و عورت کی شدید ترین خواہش یہی ہوتی ہے کہ ان کی اولاد بہترین تعلیم و تربیت کے زیور سے آراستہ ہوجائے اسی لئے ہر ماں باپ اپنے بچوں کی تعلیم پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرتے جن کی استطاعت ہوتی ہے وہ اچھے اداروں میں بچوں کو تعلیم دلاتے ہیں اور جن کی استطاعت نہیں ہوتی وہ کوشش ضرور کرتے ہیں کہ کسی طرح بچوں کو اچھے اداروں میں تعلیم دلوائیں۔۔۔
وہ ممالک جہاں مسلم اکثریت تو ہے مگر دینی تعلیمی ادارے سرے سے نہیں یا دور ہیں تو وہ لوگ اپنے بچوں کی دینی تعلیم کے لئے آن لائن اکیڈمیز کا رخ کرتے ہیں یا پھر کوئی اپنے رشتہ دار یا جان پہچان کے کسی بندے کو ہائیر کرتے ہیں کہ ہمارے بچوں کو گھر بیٹھے آن لائن تعلیم دی جائے۔۔۔
لیکن عموماً کیا ہوتا ہے کہ آن لائن فیلڈ میں ایسے ٹیچرز جن کو نہ تو صحیح پڑھانا آتا ہے اور نہ ہی خود باقاعدہ تعلیم حاصل کی ہوتی ہے ایسے ٹیچرز بچوں کے وقت اور تعلیم کا بہت زیادہ نقصان کر دیتے ہیں۔۔۔
میری یورپ امریکہ کے ایسے کئی والدین سے بات چیت ہوئی جنہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں نے 8,8 10,10 سال پڑھا مگر ان کو کچھ نہیں آتا بچے پڑھتے پڑھتے جوان ہوگئے مگر ابھی تک ان کو صحیح پڑھنا نہ آیا۔۔۔
ایک ایک سال تو قاعدہ میں وقت لگایا اسی طرح پانچ چھ سالوں میں ناظرہ قرآن تک مکمل نہ کروا سکے اور پڑھایا بھی غلط سلط۔۔۔
بنیادی اور بیسک علوم جیسے قاعدہ, ناظرہ وغیرہ جب ٹھیک نہیں پڑھایا تو وہ بچے آگے کیسے چل سکیں گے قاعدہ بچے کی بیس اور بنیاد ہوتی ہے جس بچے کو قاعدہ تمام لوازمات, قواعد, تجوید کے ساتھ اچھے اور معیاری انداز میں پڑھا دیا جائے تو وہ بچہ آگے کے تمام علوم بخوبی و احسن انداز میں پڑھ لیتا ہے, جب قاعدہ ہی غلط پڑھایا بنیاد ہی غلط ہے بیسک ہی کمزور ہے تو آگے چل کر اس بچے کا قیمتی وقت اور والدین کی رقم ضائع ہوتی ہے کیوں کہ۔۔۔
جب بنیاد ہی غلط ہو تو اس پر مضبوط عمارت کیسے تعمیر ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟
بنیادی علم ہی کمزور اور غلط ہو تو آگے چل کر بچے صحیح کیسے پڑھ سکتے ہیں۔۔۔
یہاں سراسر قصور وار وہ ٹیچرز ہیں جنہوں نے فقط فیسوں اور پیسوں کے لئے وقت گزاری کی۔۔۔
ایسے ٹیچرز کا مقصد صرف فیسوں کا حصول ہوتا ہے اور اسی لالچ میں وہ بچوں کو لمبے پریڈز تک انگیج کر کے رکھتے ہیں کہ جتنا وقت ہمارے پاس ہوں گے فیسیں ملتی رہیں گی۔۔۔
لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ یہاں معاملہ ایمانداری اور حق کا ہے والدین نے اپنے بچے حوالے کئے ہیں وہ ان کے وقت اور رقم کے ضامن اور ذمہ دار ہیں والدین اچھی فیسیں اس لئے دیتے ہیں کہ بچے اچھی تعلیم حاصل کر لیں اگر ان کا وقت ضائع ہوا تو عنداللہ و عند العباد مجرم ہوں گے۔۔۔
اس لئے ایسے ٹیچر حضرات جو پڑھانے کے خواہش مند ہیں یا پڑھا رہے ہیں ان کی خدمت میں دست بدست گزارش ہے کہ خدارا اپنا مقصد, قبلہ اور نیت درست کریں۔۔۔
یورپ امریکہ اور دیگر ممالک کے مسلم لوگوں کو ہماری ضرورت ہے، ان کے بچوں کو اچھی تعلیم و تربیت کی اشد ضرورت ہے، وہ لوگ دینی علوم کے حصول کے طلبگار اور خواہش مند ہیں لہذا ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اچھے طریقے سےپڑھائیں اور صحیح پڑھانے کا حق ادا کریں، فیسیں تو ویسے بھی اچھی مل جائیں گی بس ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم صحیح پڑھنے پڑھانے والے بن جائیں۔۔۔
اللہ رب العزت صحیح پڑھنے پڑھانے کی توفیق عطاء فرمائے اور سب کو سمجھ عطاء فرمائے آمین۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
اب بات کرتے ہیں کہ آپ کیسے آن لائن ٹیچنگ کر سکتے ہیں کس طرح آپ اکیڈمی بنا سکتے ہیں سٹوڈنٹس وغیرہ کیسے ملیں گے۔۔۔؟؟؟
سب پہلی بات تو یہ آپ کو باقاعدہ ادارہ یا برینڈ بن کر کام کرنا ہوگا۔۔۔  
آپ کو سٹوڈنٹس کی تلاش کے لئے پانچ کام کرنے ہوں گے۔۔۔
نمبر1۔ویب سائٹ
 اپنی پروفیشنل ویب سائٹ بنا کر اس کی باقاعدہ ڈویلپمنٹ، ایس ای او، ٹرینڈ فالؤنگ، اورمستقل باقاعدہ ایس ای اوکروائیں۔۔۔
ویب سائٹ کسی بھی بزنس, کسی بھی کام کے لئے انتہائی اہم اور ضروری ہوتی ہے کیوں کہ ویب سائٹ کی مثال شناخت اور پہچان کی ہے اور ویب سائٹ ہی بہت سی کامیابیوں کے دروازے کھولتی ہے۔۔۔
نمبر2۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
 سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے لئے آپ کو ان الیمنٹس کو فالو کرنا ہوگا /ایس ایم او/ ایس ایم ایم/ ایس ای ایم/۔۔۔
اور سوشل میڈیا میں پانچ چیزوں کی اہمیت کا جاننا بہت ضرور ہےکیوں کہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ  کے لئے ان پانچ چیزوں کی باقاعدہ پلاننگ کر کے کام کیا جائے تو بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے سٹریڈیجی/ پلاننگ اینڈ پبلشنگ/ لسٹنگ اینڈ انگیجمنٹ/ اینیلیٹکس/ایڈورٹائزنگ۔۔۔
سوشل میڈیا کے دس پلیٹ فارمز جہاں کروڑوں کہ تعداد میں لوگ موجود ہیں ایسے بہت سے لوگ جو فیس بک, انسٹاگرام سے دور رہتے ہیں لیکن مارکیٹنگ تو ان تک بھی ہونی چاہئے۔۔۔
دس مشہور و معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹ بنائیں اور کوشش کریں کہ نام ایسا ہو کہ سب جگہوں پر ایک ہی نام اور ایک ہی یوزر نام ہو۔۔۔
دس بڑے اور مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم یہ ہیں۔۔۔
فیس بک/ یوٹیوب/ ٹیوٹر/ انسٹاگرام/ لنکڈان/ پینٹریسٹ/ ٹمبلر/ ریڈاٹ/ ٹیلیگرام/ٹویچ۔۔۔
ان سب پلیٹ فارمز پر باقاعدہ ایکٹیورہیں، جیسے  دنیا کے بہت سے ممالک کے لوگ فیس بک استعمال نہیں کرتے وہ لوگ دوسرے پلیٹ فارم پر ایکٹیو رہتے ہیں اس لئے ان تک آپ کا پیغام موثر انداز میں پہنچے تو انگیجمنٹ بنے گی اور زیادہ مشہوری ہوگی۔۔۔
ان پلیٹ فارمز پر آپ کو لوگوں کے ساتھ اٹیچ رہنا ہوگا مختلف گروپس اور انباکس میں اپنی دعوت چلائیں، فیس بک، انسٹاگرام، پینٹرسٹ، لنکڈان پر پابندی سے پوسٹیں کریں اپنے بہترین ڈیزائن بنا کر شئیر کریں، بوسٹنگ کریں اور کمپین چلائیں۔۔۔
خاص کر فیس بک پر یورپ, امریکہ, کینڈا, اسٹریلیاء اور دیگر ممالک کے گروپس جوائن کریں, وہاں کے لوگوں سے تعلقات بنائیں, پروفیشنل انداز میں ان سے بات کریں, انباکس میں سلیقے  سے بات کریں۔۔۔
نمبر3۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ
ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں جن چیزوں کا جاننا بے حد ضرور ہوتا ہے اور اگر ان پر باقاعدہ پلاننگ کر کے کام کیا جائے تو سوچ سے زیادہ رزلٹ مل سکتا ہےجس میں /ای میل مارکیٹنگ/کنٹینٹ مارکیٹنگ/ ایفیلیٹ مارکیٹنگ/ ویڈیو ماریٹنگ/ ان باؤنڈ مارکیٹنگ/پیڈ ایڈوٹائزنگ شامل ہے۔۔۔
دنیا بھر کی بڑی کمپنیز ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لئے ایک بڑا بجٹ مختص کرتی ہیں اور باقاعدہ طور پر فوکس کر ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر کام کیا جاتا ہے۔۔۔
کیوں کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ پر اگر بھرپور گرفت حاصل ہو اس فیلڈ کو سمجھ لیا جائے تو یقیناً یہ بزنس کی روح بن جاتی ہے اور سوچ سے کہیں زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔۔۔
نمبر 4۔ ٹیلی مارکیٹنگ
اس میں کالنگ، ڈائلنگ، ایفلیئشن شامل ہیں جس میں آپ کے پاس فریش کنٹیکٹ لسٹ ہو آپ کو کالنک کے لئے ان سب پلیٹ فارمز پر برینڈنگ اور پروفیشنل طریقے سے کالنگ مارکیٹنگ کرنی ہوگی جن میں سکائپ / واٹس اپ/ وی چیٹ/وائبر/ لائن/ سنیپ چیٹ/ کیوکیو/ مسینجر وغیرہ شامل ہیں۔۔۔
ٹیلی مارکیٹنگ میں ایک بہت زبردست اور بہترین ٹپ اور ٹرک ہے جو آپ کو بطور گفٹ دیتا ہوں۔۔۔
آپ کسی بھی نیٹورک کا ایک ایسا نمبر خریدیں جو دکھنے میں گولڈن اور یونیک ہو وہی نمبر آپ کی اکیڈمی کے لئے استعمال ہوگا۔۔۔
اسی نمبر پر آپ کی تمام کالنگ پلیٹ فارم ہونے چاہیں خاص کر سکائپ, واٹس اپ, وی چیٹ, وائبر, ٹینگو, لائن وغیرہ۔۔۔
اب آپ نے ایسا کرنا ہے کہ مختلف گروپس جوائن کرنے ہیں, یلو پیج یا دوسری کنٹک ڈائریکٹری سے دنیا بھر کے نمبر آپ کو مل سکتے ہیں۔۔۔
ان سب نمبرز کو یکجا کریں ان کی براڈ کاٹ لسٹ بنائیں, رومز بنائیں اور ان نمبرز پر پروفیشنل طریقے سے کنٹیکٹ کریں اپنے بہترین ڈیزائن, ویڈیوز, اینیمیشن, پی ڈی ایف, کمپنی پروفائل بنا کر ان لوگوں سے کنٹیکٹ کریں۔۔۔
یہ طریقہ ٹرینڈی ہے آپ کو ان میتھڈز سے بہت بڑی لیڈ مل سکتی ہے ان شاء اللہ۔۔۔
اس میتھڈ سے خواطرخواہ نتائج ملنے کی 100 فیصد گارنٹی ہے۔۔۔
نمبر 5۔ ہائیرنگ ۔
اس وقت دنیا بھرمیں کسی بھی کام کی پرموشن اور زیادہ فوائد حاص کرنے کے لئے ہائیرنگ ایک بہترین طریقہ ہے جن ممالک میں آپ مارکیٹنگ کرنا چاہتے ہیں کسٹمر لینا چاہتے ہیں وہاں کے نوجوانوں کو آپ ہائیر کر کے ان سے فزیکل مارکیٹنگ کر کے بہترین نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔۔۔
ہائیرنگ کے لئے بہترین پلیٹ فارمز جہاں سے آپ کو پروفیشنل اور قابل لوگ مل جاتے ہیں ان میں سرفہرست فری لانسنگ پلیٹ فارم ہیں جہاں سے آپ کو بہترین فری لانسر مل جاتے ہیں آپ کو اچھی لیڈ لینے کے لئے ان کے ساتھ باقاعدہ ایگریمنٹس کرنا ہوتا ہے, فی سٹوڈنٹ، فی گھنٹہ, یا فی دن کے حساب سے وہ آپ کے لئے لوکل سطح پر فزیکل مارکیٹنگ کر کے آپ کو سٹوڈنٹس اور کسٹمر دلاتے ہیں۔۔۔
ہائیرنگ کے لئے لنکڈان سمیت پانچ بڑی فری لانسنگ ویب سائٹ کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے جن میں/ اپ ورک/ فائیور/ پیپل پرہار/ فری لانسر/ گرو / شامل ہیں۔۔۔
ہائیرنگ ایک ایسی چیز ہے جو آپ کے بزنس کو بہت جلد عروج پر پہنچا سکتی ہے۔۔۔
اگر آپ کے پاس بجٹ ہے تو مذکورہ بالا تین کام ضرور کریں, ڈیجیٹل مارکیٹنگ, آؤٹ سورسنگ اور ہائیرنگ ضرور کریں۔۔۔
ــــــــــــــــــــ
آخر میں ایک انتہائی اہم اور ضروری بات یاد رکھیں۔۔۔
کسی بھی کام, کسی بھی بزنس, کسی بھی فیلڈ میں بھروسہ, اعتماد, تعلقات اور ریفرنس بہت زیادہ معنیٰ رکھتی ہیں۔۔۔
آپ کی سروس اچھی ہو, کلائنٹ کا آپ پر بھروسہ اور اعتماد ہو, کسٹمر آپ سے مطمئن اور خوش ہو تو وہ اپنے ساتھ دیگر بہت سے مزید کلائنٹ لانے کا سبب بنتا ہے۔۔۔
آن لائن ٹیچنگ فیلڈ میں ریفرینس سب سے زیادہ مؤثر اور مضبوط بنیاد بنتا ہے, سینکڑوں بڑی اکیڈمیاں جن کے پاس ہزاروں کی تعداد میں سٹوڈنٹس ہیں ان کو سب سے بڑی اور زیادہ لیڈ ریفرینس سے ہی ملی ہے۔۔۔
دو تین بچوں سے شروع ہونے والا سیٹ اپ ریفرینس کے دم پر ایک بڑی اور زبردست اکیڈمی کا سبب بنا۔۔۔
اس لئے اگر آپ کے پاس پہلے سے سٹوڈنٹس موجود ہیں بے شک وہ ایک دو کیوں نہ ہوں آپ دل لگا کر ان کو بہترین طریقے سے پڑھائیں, ان کے ساتھ جو ایگریمنٹ اور معاہدہ ہوچکا ہے اس پر سختی سے کاربند رہیں, چھٹیوں سے اور لیٹ ہونے سے گریز کریں۔۔۔
بچوں کو پیار محبت, انس و الفت اور دوستانہ انداز میں پڑھائیں ہر بچے کے ساتھ اس کی نفسیات اور شوق کو دیکھ کر اسے ڈیل کریں۔۔۔
بچوں کو ڈانٹ ڈپٹ, شور شرابہ, غصہ اور سخت لہجہ استاد سے متنفر کر دیتا ہے اور بچے اس استاد کو خیرباد کہہ دیتے ہیں۔۔۔
اپنے بچے سمجھ کر, اپنا حق سمجھ کر اور خالصتاً اللہ کی رضاء و خوشنودی کے لئے پڑھائیں دنیا ویسے ہی سوچ سے زیادہ مل جائے گی۔۔۔
میں یہی چاہتا ہوں کہ قابل اور مخلص ساتھی اس فیلڈ میں آئیں جو صحیح پڑھانا جانتے ہوں, اور مسلم امہ کی ضرورت کو سمجھیں اور اپنا حق سمجھ کر صحیح پڑھانے کا حق ادا کریں۔۔۔
ان شاء اللہ مجھ سے جتنا ہوسکا میں معاونت کروں گا۔۔۔ میری کوشش و محنت سے دنیا کا کوئی ایک شخص صحیح قرآن پڑھنے والا بن گیا تو میری نجات کے لئے یہی کافی ہوگا ان شاء اللہ۔۔۔

Comments

Popular Posts