املوک کی غذائی خاصیت



املوک کی غذائی خاصیت


تاثیر کے حوالے سے اسے گرم پھل کہا جاتا ہے۔

لہٰذا اسے اعتدال میں کھانا مفید ہو گا۔ہمیشہ تیار اور پکا ہوا پھل کھایئے مگر بہت زیادہ پکا ہوا کھانا جو خراب ذائقے تک جا پہنچا ہو،خریدنے اور استعمال کرنے سے پرہیز ہی کیا جانا چاہئے۔اس پھل میں ہمیں وٹامن A،B،C، پروٹین،کیلشیئم،فاسفورس ،فولاد اور پوٹاشیم کی وافر مقدار مل جاتی ہے۔کیلے کی مانند پرسکون رہنے میں مدد دینے والے اس پھل میں کئی خوبیاں بھی پائی جاتی ہیں مثلاً اینٹی ملیریا۔

نظام ہاضمہ کو درست رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ اینٹی کینسر پھل ہے۔اگر آپ سو گرام پھل ہی کھا لیتے ہیں تو مٹھاس کے باعث پریشان نہ ہوں یہ وزن بڑھانے والا پھل نہیں ہے اور اس میں 80کیلوریز موجود ہیں۔اس میں موجود فروٹ شوگر مفید اور صحت بخش اثرات کی حامل ہے۔املوک میں مائع سوزشی اثرات پائے جاتے ہیں۔یہ قوت مدافعت میں اضافہ بھی کرتا ہے۔ کمر درد،گلے کی سوزش،خراش،پٹھوں کی اکڑن اور جسمانی درد میں مفید ہوتا ہے۔

یہ شوگر کو متعدل رکھنے والا پھل ہے اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کم مقدار یا مجوزہ مقدار تک ہی استعمال کیا جانا درست ہو گا۔اس پھل میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹGallocatechin موجود ہے جو مختلف مہلک بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا کرتا ہے۔دل کے مختلف امراض،معدے،گلے کے کینسر جیسی بیماریوں کی حفاظت کے لئے اس میں موجود وٹامن موثر کردار ادا کرتا ہے۔

قبض کے پرانے مریضوں کے لئے بھی تریاق ہے۔

Comments

Popular Posts