Skip to main content
مولوی صاحب کی عملی زندگی پرایک نظر
مولوی صاحب کی عملی زندگی پرایک نظر
عالم ہو،
حافظ بھی ہو
اور قاری صاحب بھی ہوں،
تھوڑی بہت انگریزی بھی جانتے ہوں
اور تنخواہ کتنی؟
بس حسب لیاقت وہی پانچ ہزار،
مولوی اگر امام ہو تو اس کی ذات اور بھی سستی ..
جو چاہے دوچار صلٰوۃ سنا دے،
الیکشن میں کسی ایک گروپ کا ساتھ دے تو امام نے رشوت لی ہوگی،
نہیں دے تو گھمنڈ آگیا ہے، ہمارے مخالف نے خرید لیا ہوگا،
زنا کے خلاف جمعہ میں بول دیا تو نوجوان ناراض،
رشوت خوری کے خلاف زبان کھولی تو سرکاری افسران چراغ پا،
سود کی حرمت پر لب کشائی کی تو سرمایہ دار نے آستینیں چڑھالی،
فرض نماز کی اہمیت بتلائی تو آٹھویں دن( جمعہ )کے نمازی ناراض،
شراب نوشی کو چھیڑا تو ساقیان میخانہ کی دھمکی ملی،
نماز تھوڑی طویل ہوگئی تو امام صاحب سو جاتے ہیں ،
جلدی پڑھی تو مولانا کو مسجد سے باہر نکلنا ہوگا تبھی ،
سیاست میں حصہ نہیں لیا تو مولوی ناکارہ ہے، انہیں کچھ نہیں آتا ہے ۔۔
اگر حصہ لے لیا تو دیکھو بِک گیا ہوگا، ،
چندہ کرکے بچوں کو پڑھائے تو بھیک مانگتا ہے،
اپنی تجارت کرے تو علم کو ضائع کردیا،
سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں گیا تو دیکھو سرکاری لقمہ خور بن گیا،
مدرسہ میں پانچ ہزار پر کام کرے تو ارے اس کو بیٹی کون دے گا( سچ مچ )۔۔
موٹر سائیکل پر سوار ہو تو ضرور اس نے گھپلہ کیا ہوگا،
پیدل چلے تو پھٹیچر ہے،
غلط باتوں پر ٹوکے تو دقیانوس اور سر خاو ہے؛
نہ ٹوکے تو ساری خرابیوں کے ذمہ دار علماء کرام ہیں،
قیامت کی بات کرے تو ترقی کا دشمن،
دنیا کی بات کرے تو دنیا داری آگئی،
بیچارے مولوی کو تقریر بھی سوچ کر کرنی پڑتی ہے کہ نہ جانے کون سی خرابی ہمارے سامعین میں ہو اور ان کو برا نہ لگ جائے،
افسوسناک بات تو یہ ہے کہ تنخواہ تو دیتے ہیں پانچ ہزار
اور ہر پسماندگی اور کمزوریوں کا ٹھیکرا پھوڑتے ہیں مولوی کے سر،
لاکھوں روپے ماہانہ کمانے والے
ڈاکٹرز،
انجینئرز ،
لیکچرار،
آئی پی ایس افسران نے
اپنی محنت سے اپنے ہی جیسا ایک بھی فرد بنانے کی ذمہ داری آج تک نہیں لی۔۔
لیکن سینکڑوں اور ہزاروں افراد کو کم از کم اپنے جیسا بنادینے والے علماء کرام پر امت کی ساری خرابیوں کا ٹھیکرا پھوڑتے ہیں،
تعجب کی بات تو یہ ہے کہ جن صاحب کی باتوں کا معمولی اثر ان کی بیگم پر ظاہر بھی نہیں ہوتا،
جن کے غصے سے ان کے صاحبزادے بھی نہیں ڈرتے وہ بھی مولویوں اور اماموں پر آنکھ غراتے نظر آئیں گے۔۔۔
*اب قارئین ہی بتائیں کہ مولوی سے سستا کون ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔؟؟؟*
#ذرانہیں_پوراسوچیے
Comments