Skip to main content
وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا
وفاق المدارس العربیہ نے 2 جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی کلاسوں کے آغاز کا اعلان کردیا ۔
وفاق المدارس العربیہ کا مولانا قاضی عبدالرشید کی زیرصدارت جامعہ اشرفیہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں2جون سے مدارس میں داخلے اور 12جون سے تعلیمی. کلاسوں کے آغاز کا اعلان کیا گیا. ۔
مولانا قاضی عبدالرشید کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ وفاق المدارس العربیہ اور اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ اور بازار کھل سکتے ہیں تو مدارس کیوں نہیں ؟
مولاناعبدالرشید نے کہا کہ صدر مملکت کےساتھ تیار کردہ 20 نکاتی ایس او پیز پر کسی شعبہ نےعمل نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز کی قبر کی بےحرمتی کی مذمت کرتے ہے۔
Comments